Logo

''MEMORY'' by Salim Ansari
6th - 7th May 2019

سلیم انصاری کے فن پاروں کی نمائش ً میمری ً کی افتتاحی تقریب 6 مئی کو نیشنل کالج آف آرٹس کی ظہور لاخلاق گیلری میں منعقد کی گئی۔ جس کے مہمان خصوصی پرنسپل این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضٰی جعفری تھے۔ افتتاحی تقریب میں این سی اے ایلومینائز اساتذہ اور کالج کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر پرنسپل این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضٰی جعفری کا کہنا تھا کہ سلیم انصاری کا کام اچھا ہے۔ اُن کے موضوعات زیادہ تر روائتی ہیں۔ لیکن منفردانداز سے پینٹ کئے ہیں۔ وہ رنگوں کا استعمال بہت اچھے طریقے سے کرتے ہیں۔ افتتاحی تقریب میں آرٹ کے شائقین کی کثیر تعداد کے علاوہ سری لنکا سے آئے ہوئے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز کے وفد نے بھی شرکت کی۔